?️
ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل وغارت کی سیاست کی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔اب کہاں گئے وہ نعرہ لگانے والے۔
ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے (ن) نے اپنے سپیشلسٹ رانا ثناء اللہ اور میاں جاوید لطیف کو یہاں بھیجا تھا۔ مگر مریم نواز آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ساری جانیں گئیں، یہ سب کچھ الیکشن کو آلودہ اور عوام کو ڈرانے کیلئے کیا گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے ان کی لیڈرشپ کہہ رہی تھی کہ اب الیکشن بندوق سے جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کا منفاقانہ رویہ ہے۔ اپوزیشن والے سارے وہی لوگ جنہوں نے ووٹ خریدے اور بیچے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں نوشہرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم ہم نے تودھاندلی کا گلا نہیں پھاڑا۔ یہی ایک جمہوری اور آمر کی گود میں پلنے والی جماعت میں فرق ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ مریم بی بی کی والدہ نے ایک حلقے میں 3 ارب خرچ کیا تھا۔ ہماری پنجاب حکومت اس ضمنی الیکشن میں بالکل غیر جانبدار رہی۔ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کا الزام تو ہمیں لگانا چاہیے۔ مریم نواز نے تو رات کو ایک بجے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھا؟
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے الیکشن کو خون آلودہ کرنے کی سازش کی۔ مریم نواز نے قاتل کو ساتھ کھڑا کرکے شاباش دی۔ وہ چوری کرکے سینہ زوری کر رہی ہیں۔
پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی! ہم 1947ء سے کبھی اپنے گاؤں سے نہیں ہارے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا ہے کہ یہ نشست ہم جیت چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں
?️ 2 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال
نومبر
پاکستان کا جنوبی ایشیا میں جوہری جنگ کے خطرے سے متعلق انتباہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
خیبرپختونخواہ: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، ٹی پی پی کمانڈرہلاک، کیپٹن شہید
?️ 30 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن
ستمبر
بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان کے فوجی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کا آئندہ سال کا بجٹ بل ملکی پارلیمنٹ میں
جون
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری
اگست
عراقی وزیراعظم السودڈانی غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے خلاف
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عرب لیڈرز کے اجلاس
مئی
ضمنی انتخابات میں ووٹرزٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن
نومبر
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر