فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں ‘ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ‘ ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔

 

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت طلب کی تھی ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب مانگی اور کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں ، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گےکہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کاحصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے ؟ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع 7 سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلامت کو سامنے لا سکتے ہیں ، یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنسی ایجنسیوں کے ذریعے بےنقاب ہونا چاہئیے۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے اس آئینی بحران کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے ، فل کورٹ بینچ اس کا فیصلہ سنائے، ہمیں اگر پھانسی چڑھانا ہے تو چڑھا دیں لیکن عدم اعتماد پر ووٹنگ کرادیں ، اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین نافذ نہیں کرسکتے تو ملک میں بھی نہیں کرسکتے۔

مشہور خبریں۔

عامر لیاقت کا فواد چوہدری کو اہم پیغام

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے

خطے میں کشیدگی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ اردنی وزیرخارجہ کی زبانی

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے

اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری

امریکہ تنزل پذیر ملک بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے پائیدار ترقی کے تازہ

امریکی، دہشت گرد اسرائیل کے صدی کے جرائم کی حامی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ میں

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی لاگت

?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی لاگت مسلسل بڑھتی

پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے

آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک

?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے