?️
اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلی نسلوں کی بہتری کے لیے طرز زندگی کو بدلنا ضروری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے اور شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے ضرروی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔ لاہور میں 50 جگہوں پر میوا کی ٹیکنالوجی کے ذریعے درخت لگائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کے ہر کونے میں گیا ہوں، یہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے لیکن ہم اس کی قدر نہ کر سکے۔ میں نے پوری دنیا دیکھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، ہمیں درخت لگانے کا شوق نہیں بلکہ یہ ہماری ضرورت ہے کیونکہ ہم ان 10 ملکوں میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کو دنیا نے سراہا ہے اور اب ہمیں درخت لگانے کے ساتھ پھر ان کو بچانا بھی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے
ستمبر
عام انتخابات کب ہوں گے آصف زرداری نے بتا دیا۔
?️ 11 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی
مئی
انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز
اکتوبر
صیہونیوں کی عارضی حکومت کا خاتمہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بہت سی صہیونی شخصیات اور مصنفین نے صیہونی عارضی حکومت
ستمبر
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون
روسی سفارت کار: یوکرین میں مالیاتی اسکینڈل پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے اس بات کی
نومبر