?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے والا پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا اور نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اس حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کل اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں عدالت نے فریقین کو کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھی جائے گی۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے بھیجی گئی سیل شدہ رپورٹ میری میز پر ہے، تاہم، میں نے اسے ابھی تک نہیں پڑھا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو ڈی سیل کرنے کے بعد آئندہ اجلاس میں جائزہ لیں گے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014ء میں الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا تھا۔ اس کیس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے ‘ہنڈی’ کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) میں بیانیے کی جنگ، پارٹی رہنماؤں کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کی تجویز
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق فوجی جرنیلوں اور ریٹائرڈ ججوں کے بارے
ستمبر
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری
ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی
اگست
صہیونیوں کو انصاراللہ کے ڈرونز پر تشویش
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایک عبرانی چینل نے مزاحمتی تحریک کے ساتھ مستقبل میں ممکنہ
اگست
صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنانی مزاحمتی تحریک کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خطے میں صہیونی
اکتوبر
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ماسکو میں
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر
دسمبر
ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل
اکتوبر