?️
کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھ نہیں سکتی۔
یہ بات رہنماؤں نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے، اکتوبر 2020ء میں کابینہ نے آئینی ترمیم کے لیے بل لانے کی منظوری دی، پھر اسی کابینہ نے صدر کو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی اور اب صدر کی جانب سے غیر آئینی آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھنے اوراس پرعمل کرنے سے قاصرہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ ترمیمی بل سے متعلق پی پی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حکومت نے اپوزیشن قیادت سے بھی اس حوالے سے کوئی ڈائیلاگ نہیں کیا، عجیب آرڈیننس ہے کہ ابھی لاگو ہے، اگر سپریم کورٹ خلاف فیصلہ دے تو لاگو نہیں ہوگا اور اگر فیصلہ الیکشن کے بعد مخالف آگیا تو کیا سینیٹ کا پورا انتخابی عمل دوبارہ ہوگا؟
رضا ربانی نے کہا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے کہ اس آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکے، ایسے آرڈی ننس کی کہیں مثال نہیں ملتی جو سپریم کورٹ کے حکم سے مشروط ہو۔
سینیٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت سینیٹ الیکشن سے ایک ماہ پہلے ترمیمی بل کیوں لے آئی ؟ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس راتوں رات لایا گیا، اس طرح آرڈیننس لانا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنارہے ہیں، آئین میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا کام ہے اور حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ آئینی ترمیم پاس کرواسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئینی بحران سے دوچار کردیا، اس آرڈیننس سے آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے جب معاملہ عدالت میں ہے تو راتوں رات آرڈیننس جاری کرنا الیکشن کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے، اس آرڈیننس سے سیاست کی بو آرہی ہے، ہم اسے چیلنج کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امارات اور سعودی کا یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں شرکت سے انکار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری
دسمبر
ہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسلامی تعاون تنظیم
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے اختتام
اگست
فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں کا گانا ریلیز
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک
نومبر
سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل
اپریل
بنوں: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
?️ 10 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
اکتوبر
فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے
فروری
دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے۔ امیر مقام
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ
فروری
الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017
ستمبر