?️
کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 25دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ شرکت کریں گے جس کے انتظامات صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کے حوالے کیے گئے ہیں جبکہ مارچ 2022ءکو آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی قومی ثقافتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والی چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں لکھنے والوں کا میلہ لگا ہوا ہے ہماری زبان دنیا کی چند بڑ ی زبانوں میں سے ایک ہے،اس کی ترقی اور ترویج کے لئے مزید اقدامات ہونے چاہیے، آرٹس کونسل کراچی مبارکباد کی مستحق ہے جو ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی اردو کانفرنس کی دنیا بھر میں دھوم ہے ، انہوں نے کہاکہ 25دسمبر کو قائداعظم کا یومِ پیدائش گورنر ہاﺅس کراچی میں مشترکہ طور پر منایا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ شرکت کریں گے اس کے تمام انتظامات آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کے حوالے کیے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کی ضرورت ہے، بچوں میں بہت شوق ہے۔
ایسی کانفرنسوں میں نوجوانوں کو علم و ادب اور ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے،بچوں کی تعلیم و فنون لطیفہ سے دلچسپی بڑھے گی اور اس سے خاصی تبدیلی آئے گی، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے سہولتیں مہیا کرنے کی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، اردو کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات نے داغ کا شعر پڑھا اور بعد میں کانفرنس کی وال پربھی لکھا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کو اردو شاعری، کہانیوں، افسانوں اور ادب سے شناس ہونا چاہیے اس سے وہ اپنی زبان ادب اور ثقافت سے واقف ہوسکیں گے، اس لحاظ سے آرٹس کونسل کراچی کا بڑا کام ہے، حکومت ان سرگرمیوں اور کانفرنسوں کی حمایت کرتی ہے اور ہم آرٹس کونسل سے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے وفاقی وزیر کا اردو کانفرنس آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے فیصلہ کیا ہے کہ قائداعظم کا یوم پیدائش پوری قوم مشترکہ طور پر منانے کے لیے گورنر ہاﺅس میں پروگرام کا انتظام آرٹس کونسل کی ذمہ داری قرار دیاگیا ہے ہم اس کو بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
مشہور خبریں۔
عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے
جولائی
ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئیں:مولانا فضل الرحمٰن
?️ 18 اپریل 2022(سچ خبریں)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
اپریل
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار
اپریل
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ
مارچ
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
بائیڈن اور نیتن یاہو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر متفق ہونے کی وجہ ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم
ستمبر