?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی اور تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دے دی وفاقی منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کا جائزہ اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔شرکا نے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں بالخصوص عوام کے تعاون کو سراہا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات بشمول پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس، سیاحتی مقامات، ساحلِ سمندر وغیرہ بند رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے پر بھی پابندی تھی، جس کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ساتھ ہی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی بہتری آئی ہے جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد پر آگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں: طالبان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت
ستمبر
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر
اپریل
اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی
فروری
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل
شہباز شریف کا علاقائی استحکام کے لیے جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفتوں
مئی
کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے
ستمبر
خدا عطاکردہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان
?️ 22 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا
فروری