?️
لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر چھٹی کے روز آج لاہور ہائیکورٹ نے پولنگ ایجنٹ حلقے سے مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا جس کے بعد اب پولنگ ایجنٹ کسی بھی حلقے سے رکھے جاسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آر اوز اور پریزائیڈنگ افسران کو مسجٹریٹ کے اختیارات مل گئے۔الیکشن قوانین کے مطابق افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے۔ پریزائیڈنگ افسران کے پاس تین روز کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔ پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات 18 جولائی تک دئیے گئے۔
صاف اور شفاف انتخابات کے لیے اختیارات دئیے گئے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولنگ ایجنٹس کسی بھی حلقے سے مقرر کیے جا سکیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشین معطل کر دیا۔عدالت نے صرف ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن معطل کیا۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:جنرلز پلان بنانے والے صیہونی جنرل نے غزہ میں جنگ کے
جنوری
ایران امریکہ مذاکرات محض ایک فریب تھے؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ
جون
بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے
?️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی
نومبر
یمن میں ایک جامع سیاسی حل پر اردن کا زور
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے بحرینی
اگست
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ
اگست
ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کے احترام کے خواہاں ہیں: بحرینی عالم دین کا جیل سے پیغام
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ نے جیل کے اندر سے
جنوری
ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور کس کے حق میں رہا؟امریکی تھنک ٹینک کا اعتراف
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نیویارک نے اعتراف
اپریل