?️
مری: (سچ خبریں) عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی وجہ بتادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں، آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے، اگر 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا کیوں کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہے، الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، انہوں نے دھاندلی کرنی ہے مگر اس کے باوجود انہیں پھینٹا لگائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دفتر بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، معلوم ہے کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔ علاوہ ازیں چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری لگا رہا ہوں کہ مجھے ہارنے نہیں دینا، ہاتھ کھڑا کریں آپ میرے لئے مہم چلائیں گے، میرے کارکنوں میں پہلی بار آپ کے حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں، چارسدہ کے لوگوں کی سیاست میں پرانی تاریخ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا سیاست نہیں، حکمران اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، شہباز شریف اور حمزہ کو بری کیا گیا، مریم نواز کو بھی بری کردیا گیا مگر ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا، جب ہم گئے تو آٹا 55 روپے تھا آج 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیٹرول 155 سے 236 روپے اور بجلی 16 روپے یونٹ سے 50 روپے یونٹ کر دی گئی ہے۔
اس سے پہلے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، میں نے دنیا میں مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے، بزدل انسان لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے، زنجریں گرتی نہیں توڑنا پڑتی ہیں اور آزادی ملتی نہیں چھیننا پڑتی ہے، زیادہ دیر نہیں ہوگی میں جلد کال دینے والاہوں، میں ان چوروں کیخلاف کھرا ہوا ہوں۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق
?️ 21 نومبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما
نومبر
’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک
جولائی
امارات یمن میں کیا چاہتا ہے؟ بندرگاہوں کو کنٹرول کرنے سے لے کر یمن کے ٹوٹنے تک
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں جنگ، جو ابتداء میں "قانونی حکومت” کی بحالی اور
دسمبر
کیا عامر خان تیسری بار سہرا سجانے جارہے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکار اور بالی وڈ اسٹار عامر خان سے
نومبر
افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:کریملن نے منگل کو اعلان کیا کہ مغربی ممالک، خاص طور
جولائی
کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا
مارچ
ملک کا خسارہ ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، نگران وزیر توانائی
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ان کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ 10 برس
اکتوبر
خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور
مئی