?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیتے ہوئے حکم پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کو ایک ساتھ پڑھا جائے، سپریم کورٹ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، عدالت نے تاریخ دے کر اختیارات سے تجاویز کیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت قانون کی تشریح کر سکتی ہے، قانون کو دوبارہ لکھ نہیں سکتی، بااختیار الیکشن کمیشن وقت کی ضرورت ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور دیگر امور کے لیے فنڈز نہیں ملے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے قومی اسمبلی کے الیکشن شفاف نہیں ہو سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت میعاد گزرنے سے پہلے بھی کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو پری میچور استعمال کیا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ماضی میں الیکشن کو 4 ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دیتے ہوئے نئی تاریخ کا مطالبہ بھی کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو تحلیل ہوئیں، قانون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
اس طرح 14 اپریل اور 17 اپریل پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کی آخری تاریخ تھی لیکن دونوں گورنرز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز ملنے کے بعد انتخابات کی تاریخیں طے کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کا کہا تھا۔
مارچ میں الیکشن کمیشن نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا، تاہم 23 مارچ کو الیکشن کمیشن نے 30 اپریل بروز اتوار کو شیڈول پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے ردعمل میں 23 مارچ کو پی ٹی آئی نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 25 مارچ کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔
4 اپریل کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا تھا۔
20 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کیا تھا عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے
اپریل
حلب جنگ میں اردگان کی موقع پرستی؟
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: 2018 میں جب تہران میں آستانہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا
نومبر
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال بعد بحال، 323 مسافر پیرس روانہ
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے
جنوری
صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی سازش بے نقاب
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی
نومبر
فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے: عبرانی میڈیا
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں:صیہونی ریجیم کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک 14 کے خبری
فروری
ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین
?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر
جون
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم
اکتوبر