🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اخترمینگل نےکوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا، انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔
شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال کو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ قرار دیا اور واضح کیا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت بلوچستان بھر میں بیک وقت 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسہ ، جلوس کرنے یا دھرنے دینے پر پابندی عائد ہے۔
بی این پی مینگل کی جانب سے بلوچستان یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا، سردار اختر مینگل کی سربراہی میں لانگ مارچ کے شرکا وڈھ سے 25 مارچ کو نکلے تھے، تاہم وہ مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال کو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ قرار دیا اور واضح کیا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔
بی این پی مینگل کے رہنما ساجد ترین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کو نہ جانے دینے کے خلاف کل پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا ایک بار پھر پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد، افغان حکمراں
مئی
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
🗓️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی
ستمبر
تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی
مارچ
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
ترکی کی بیت المقدس کے ساتھ غداری
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ
اکتوبر
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی
جون
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
🗓️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر