ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق

ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق

?️

لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے حوالے سےسائنسدانوں نے  اہم تحقیق کرتے ہوئے ہوا میں موجود ڈی این اے کو ٹریس کرنے کا طریقہ معلوم کر لیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور انہیں کیفر کردارتک پہنچایا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اور ڈینیش سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی مدد سے ہوا میں موجود ڈی این اے کے نمونے کو ٹریس کیا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق پروفیسر الزبتھ کلیئر نے ایک چڑیا گھر میں اس نئے طریقے سے جانوروں کے ہوا میں موجود ڈی این کے نمونے حاصل کیے۔

پروفیسر الزبتھ اور ان کی ٹیم نے ویکیوم پمپ سے منسلک حساس فلٹرز ایک چڑیا گھر میں بیس مختلف مقامات پر رکھے، سائنسدانوں کی ٹیم کو اس طریقے سے ڈی این اے کے سترسے زائد نمونے حاصل ہوئے۔سائنسدانوں نے فلٹرز سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے میں پی سی آر ٹیسٹ کے زریعے بڑھا دیا۔ اس طریقے سے الزبتھ اور ان کی ٹیم کو سترہ مختلف جانوروں کا ڈی این اے حاصل ہوا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں ڈی این اے کے ذرات حاصل کرنے کا طریقہ ایجاد ہونے سے جنگلی حیات کا زیادہ بہتر طریقے سے مطالعہ کیا جا سکے گا، اور جانوروں کو تنگ کیے بغیر ان کا ڈی این اے حاصل کیا جا سکے گا۔

سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور فضاء میں موجود مجرموں کے ڈی این اے حاصل کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے گا۔

مشہور خبریں۔

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

اسرائیل کی تاریخی شکست؛ غزہ کی تعمیر نو حماس کو غیر مسلح کیے بغیر کی جائے گی

?️ 30 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے سرکاری نشریاتی ادارے کان نے رپورٹ کیا

کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا

بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنسی تشدد کے سنگین انکشافات

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:یورپ-میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا

مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے

کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی

?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر

یمن کے عوام: اسلامی امّت کے پاس جہاد اور مزاحمت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:  یمن کے عوام نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے