?️
واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو محفوظ رکھنے کے لئے چاند کامدار تبدیل کرنا ہوگا اس بیان سے انہوں نے کرہ ارض کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب منطق پیش کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیاست دان لوئی گومرٹ نے قدرتی وسائل پر گانگریس کمیٹی میں زمین کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں زمین کو محفوظ رکھنے کے لیے چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا‘۔
لوئی گومرٹ کا کہنا تھا کہ ’امریکا کے محکمہ جنگلات نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا مگر وہ مکمل کامیاب نہیں ہوسکے‘۔امریکی محکمہ جنگلات کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے سیاست دان نے کہا کہ ’سورج سے پھوٹنے والا آتش گیر مادہ زمین کی آب و ہوا میں تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، اگر زمین کا چاند کا مدار تبدیل کرلیا جائے تو کرہ ارض محفوظ رہ سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ناسا کے سابق سربراہ نے مجھے بتایا تھا کہ زمین کے مدار اور سورج میں تبدیلی واقع ہوئی، اسی وجہ سے شمسی شعلوں میں شدت آئی ہے، کیا محکمہ جنگلات اور اراضی کا حساب رکھنے والے ادارے چاند یا زمین کے مدار کو تبدیل نہیں کرسکتے، اس اقدام سے زمین پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے‘۔
لوئی نے اپنی بات ختم کی تو کافی دیر تک سارے اراکین خاموش رہے۔ اجلاس کے بعد جب اس بات کا چرچا ہوا تو اراکین اور سائنسی ماہرین نے سیاست دان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سے قبل ہمیں جلد زمین سے منتقل ہونے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میٹرو سسٹم پر بڑا سائبر حملہ
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے آج پیر، 4 جولائی کو تل ابیب
جولائی
وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے
مئی
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی
جون
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں
جنوری
پاکستانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عاطف اسلم کی ممکنہ واپسی پر انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکی
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی ہندو انتہاپسند قوم پرست جماعت مہاراشٹرا
فروری
افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
مئی
جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں: وزیر خارجہ
?️ 12 اپریل 2021برلن(سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پ
اپریل