?️
سچ خبریں: گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول متعارف کرایا ہے، جس کا نام نینو بنانا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام نینو بنانا ہے۔
یہ ٹول صارفین کو اپنی تصاویر کو صرف چند سیکنڈز میں حیرت انگیز اور حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
نینو بنانا عام تصاویر کو خوبصورت بناتا ہے اور انہیں ایسا منفرد انداز دیتا ہے کہ لوگ اپنی تصاویر کو وائرل کرنے کے لیے اسے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر صارف اپنی تصاویر کو چھوٹے کھلونے کی شکل میں بدل رہے ہیں اور اسے ڈبے میں رکھ کر دکھا رہے ہیں، جیسے وہ کھلونا کسی اسٹور سے خریدا گیا ہو۔
اسی طرح کچھ اپنی تصاویر کو مشہور پینٹنگز یا آرٹ کے انداز میں بھی بنا رہے ہیں، جیسے وین گوگ کی ”سٹاری نائٹ“ میں خود کو دکھانا یا دنیا کے مشہور مقامات جیسے ایفل ٹاور کے سامنے اپنی تصویر لینا۔
صارفین کی جانب سے کچھ تصاویر کو سینما طرز کے پورٹریٹ میں بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں دھندلا دھواں اور روشنی کے خاص اثرات ڈال کر فلمی پوسٹر جیسا تاثر دیا جاتا ہے۔
مذکورہ ٹول کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سب سے پہلے گوگل جیمینائی ایپ میں نینو بنانا ٹول کھولنا ہوگا، اس کے بعد وہ اپنی تصویر اپلوڈ کریں یا کوئی نئی تصویر لیں اور ٹول میں موجود آسان آپشنز سے تصویر کو بدلنے کے انداز کا انتخاب کریں۔
چند سیکنڈز کے اندر ہی ٹول تصویر کو حیرت انگیز اور حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کر دے گا، جسے صارف اپنی مرضی کے مطابق محفوظ کر سکتا ہے یا سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹول سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے خطرہ:ایران
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے دورۂ
اگست
یمن کے بحیرہ احمر میں کامیاب آپریشنز
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: فایننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے
جولائی
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور
جون
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی
جنوری
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
?️ 12 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان
جنوری
Smelter-grade alumina production reaches 2 million tons: Local firm
?️ 16 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر ایک سال تک روتا رہا، ہمایوں سعید
?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا
جنوری