?️
سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اب صرف بول کر یا لکھ کر اپنی تصاویر آسانی سے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب صرف بول کر یا لکھ کر اپنی تصاویر ایڈٹ کر سکیں گے۔
صارفین اس فیچر کی مدد سے صرف ایک جملہ کہیں گے اور گوگل فوٹوز تصویر میں تبدیلی کردے گا، مثال کے طور پر اگر صارف کہے کہ پس منظر سے گاڑیاں ہٹا دو یا اس پرانی تصویر کو بہتر بناؤ، تو ایپ خود ہی تبدیلی کر دے گی۔
اگر صارف کو سمجھ نہ آئے کہ کیا کہنا ہے تو صرف یہ لکھ دیں کہ بہتر بنا دو اور گوگل فوٹوز خودکار طور پر تصویر کو خوبصورت بنا دے گا۔
یہ فیچر روشنی درست کرنے، غیر ضروری چیزیں ہٹانے، پس منظر بدلنے اور یہاں تک کہ تصویر میں نئی چیزیں شامل کرنے جیسی تبدیلیاں بھی کر سکتا ہے، مثال کے طور پر کسی تصویر میں دھوپ کے چشمے یا پارٹی ہیٹ بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
مذکورہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں پکسل 10 فونز پر دستیاب ہوگا۔
مزید یہ کہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ پکسل 10 فونز میں سی 2 پی اے کونٹینٹ کریڈینشئلز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو پتا چل سکے گا کہ تصویر میں کسی جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔
یہ سہولت پہلے پکسل 10 میں آئے گی اور پھر آئندہ ہفتوں میں باقی اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر بھی فراہم کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون
مریم نواز نے طویل ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان کردیا
?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام
فروری
معیشت کے اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
ستمبر
پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات میں ثالثی
مارچ
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر
نگران وزیراعظم کا عمران خان کے بغیر انتخابات سے متعلق بیان غیرجمہوری ہے، ہیومن رائٹس کمیشن
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبری) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)
ستمبر
پینٹاگون کا یمن میں امریکی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
?️ 12 اگست 2026سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے
اگست
سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم کا پھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 25 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ
جنوری