گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔

صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔

فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔

گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس طرح ایڈٹ کیا جائے گا، جس طرح کوئی بھی پروفیشنل فوٹو ایڈیٹر تصاویر کو ایڈٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب گوگل جیمنائی کا اے آئی ایڈیٹر متعدد کام کرسکتا ہے، اس کے ذریعے اسٹوری بورڈ کے خاکے تیار کیے جاسکتے ہیں جب کہ ڈیزائنرز اپنی پراڈکٹ فوٹوز کا پورٹ فولیو بھی اس سے تیار کر سکیں گے۔

اسی طرح آرکیٹیکٹ اپنی مرضی کے مطابق جیمنائی کو ہدایات دے کر عمارات کے ڈیزائنز کو بھی تیار کر سکیں گے۔

جیمنائی کی جانب سے تیار کی گئی یا ایڈٹ کردہ تصاویر میں اے آئی کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا تاکہ دیکھنے والے سمجھ جائیں کہ تصاویر کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات یمن میں دہشت گرد گروہوں کا بڑا اسپانسر 

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی تھنک ٹینک ہانا عدن نے اپنے سیاسی حریفوں کو

صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی

ایران ہر حال میں مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا : عراقچی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے ہفتے کی رات اپنے X چینل کے صفحے

حزب اللہ کی انٹیلی جنس طاقت صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ "عرب

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار

?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال

الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت

?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر

الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے

حماس کے لئے صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کے الاخبار نے جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے