?️
لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے ایسی جدید ترین عمارات کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو حیرت انگیز طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کا بھی کام کریں گی ان عمارتوں کو خاص انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اب مستقبل میں ایسی رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گی، اس سلسلے میں ایک امریکی کمپنی اسکڈمور اوونگز اینڈ میرِل نے ایک ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے۔
پچھلی دو دہائیوں سے تعمیراتی صنعت اسٹرکچر اور مٹیریل سے وابستہ کاربن کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، تعمیرات کا شعبہ کاربن کے اخراج میں بہت بڑا حصہ ڈالتا ہے، اس لیے مٹیریل اور انجینئرنگ کے بارے میں فیصلے آب و ہوا کے لیے بڑے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
تاہم اب نئی عمارتوں کا ایسا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے جو وسیع رقبے پر پھیلی اونچی اونچی عمارتوں کے منصوبے پر مشتمل ہے، جنھیں خاص انداز میں اس طرح تعمیر کیا جائے گا کہ وہ رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاورز کا کام بھی کریں گی۔
عمارتوں کی ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی چند منزلوں کے بعد ایک منزل درختوں کے لیے وقف ہو گی۔ہر 2 منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائے گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی۔
ان عمارتوں کے ڈیزائن ے لیے یہ سوال سامنے رکھا گیا تھا کہ کیا ہم ایسی عمارتیں بنا سکتے ہیں جو درخت کی طرح کام کرتی ہوں اور حقیقت میں کاربن جذب کرتی ہوں؟ کمپنی کے ڈیزائنرز نے 11 نومبر کو COP26 میں بھی کاربن زیرو فنِ تعمیر کے لیے فرم کے وژن کا تعارف کرایا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن
اپریل
امن کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے: پاکستان
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:وزارت خارجہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ محمد اسحاق
مئی
گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ شیڈول کا اعلان
?️ 15 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے
دسمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت
مارچ
غزہ کی حمایت میں فرانس میں خاموش مارچ، سینکڑوں افراد کی شرکت
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں مظاہرین نے غزہ پر اسرائیلی
جولائی
بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھاہے: حریت کانفرنس
?️ 6 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
دہشت گردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل
?️ 26 اکتوبر 2025 استنبول، اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت
اکتوبر
39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم
فروری