چیٹ جی پی ٹی پر بچوں کے لیے حفاظتی نظام اور والدین کے کنٹرول دستیاب

?️

سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں بچوں کی حفاظت کے لیے نیا نظام اور والدین کے کنٹرول متعارف کرا دیے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا حفاظتی نظام اور والدین کے لیے کنٹرولز متعارف کروا دیے ہیں، اس کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو ذہنی دباؤ یا خودکشی جیسے خطرات سے بچانا ہے۔

اس نئے نظام میں چیٹ جی پی ٹی بات چیت کے دوران جذباتی حساسیت کو پہچان کر خودکار طور پر بات چیت کو جی پی ٹی-5 ماڈل کی طرف منتقل کر دیتا ہے، جی پی ٹی-5 ماڈل حساس سوالات کے محفوظ جوابات دے سکتا ہے، بجائے اس کے کہ صرف بات چیت سے انکار کرے۔

والدین کے لیے بھی خصوصی کنٹرولز شامل کیے گئے ہیں، اب والدین اپنے بچوں کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے جوڑ سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کس طرح بات چیت کر رہے ہیں، اگر کوئی حساس یا خطرناک بات چیت ہو تو والدین کو فوری نوٹیفیکیشن ملے گا تاکہ وہ بروقت مداخلت کر سکیں۔

اوپن اے آئی نے اس نئے نظام کی آزمائش شروع کر دی ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے 120 دن کا وقت رکھا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی رائے کے مطابق اس نظام کو مزید ترقی دی جائے گی۔

یہ قدم کچھ ایسے واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن میں نوجوانوں نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ گفتگو کے بعد خودکشی کرنے کی کوششیں کیں یا ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی چاہتی ہے کہ بچے یا نوجوان چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے میں محفوظ رہیں اور غیر مناسب مواد یا بات چیت سے بچیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین آڈیو لیکس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ

جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں

?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹیوں اور حریفوں کے انتظامات پر ایک نظر

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کی چار ریاستوں پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان میں قومی

مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم

?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے

دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب

?️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس

کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو

یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور

یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے