?️
بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے چین کے خلائی مشن نے مریخ کی سطح پر اترنے میں کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔اس کامیابی سے چین امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس کا مشن مریخ کی سطح پر اترا ہے۔
15 مئی کو تیان وین 1 مشن کا روور مریخ کے ایک وسیع و عریض میدان یوٹوپیا پلانیٹا پر اترا۔یہ روور مریخ کی سطح پر اترنے کے لیے 14 مئی کی شام کو آربٹر سے الگ ہوا جبکہ 3 گھنٹے بعد لیننگ موڈیول آربٹر سے الگ ہوکر مریخ کے ماحول میں داخل ہوا۔
یہ لینڈر روور کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے۔سولر پاور روور زورونگ جہاں اترا ہے وہاں کا سروے کرے گا۔زورونگ میں 6 سائنسی آلات موجود ہیں جن میں ایک ہائی ریزولوشن ٹوپوگرافی کیمرا بھی شامل ہے۔
یہ روور مریخ کی سطح اور ماحول کی تحقیق کرے گا اور سرخ سیارے میں قدیم زندگی، سطح کے نیچے پانی اور برف کے آثار تلاش کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔خیال رہے کہ چین نے جولائی 2020 میں اپنے مشن کو مریخ پر روانہ کیا تھا اور لگ بھگ 7 ماہ بعد وہ سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔
5 ٹن کا تیان وین 1 مارس آربٹر، ایک لینڈر، سولر پاور روور پر مشتمل ہے۔اس کا آربٹر مریخ کے مدار سے اس کا تجزیہ ہائی ریزولوشن کیمرے، ایک اسپیکٹرو میٹر، میگنٹومیٹر اور آئس میپنگ راڈار انسٹرومنٹ کی مدد سے کرے گا۔آربٹر لینڈ کرنے والے روور سے بھی رابطے میں رہے گا جو اپنی طرز کی ایک متاثر کن کامیابی ہے۔چین 2022 میں ایک خلائی اسٹیشن کو عملے کے ساتھ تعمیر کرنا چاہتا ہے اور بتدریج چاند پر ایک انسان کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے، محسن نقوی
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
جولائی
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو شرمناک قرار دے دیا
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب
اپریل
ترک معیشت کے لیے اردغان کا عجیب گھر
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ترکی کی مارکیٹ میں ہر امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے
دسمبر
پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
فروری
امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے
جولائی
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون