پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہونے کے بعد تاحال بحال نہ ہوسکی۔

سندھ ہائیکورٹ نے بھی ایک ہفتہ قبل ٹوئٹر کی سروس کو بحال کرنے اور اسے دوبارہ بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس باوجود پلیٹ فارم کی سروس بند ہے۔

تقریبا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد بار ایکس کی سروس جزوی طور پر بحال ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے دوبارہ بند کردیا جاتا اور ابھی تک یہی سلسلہ جاری ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستان میں ایکس کی سروس کیوں بند ہے؟ حکومت نے بھی اس متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اس کی سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی اے نے تاحال عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی اس نے ایکس کی سروس بند ہونے سے متعلق کوئی وضاحت جاری کی ہے۔

ٹوئٹر کی حالیہ بندش سے قبل پلیٹ فارم کو 8 فروری کو بھی عام انتخابات کے موقع پر بند رکھا گیا تھا، اس وقت موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی بند کی گئی تھیں۔

ماضی میں بھی پاکستان میں وقتا بوقتا مختلف مواقع پر ایکس سمیت فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروس جزوی یا مکمل طور پر کچھ عرصے کے لیے بند ہوتی رہی ہے۔

ملک میں ایکس کی سروس کی بندش کی وجہ سے زیادہ تر صارفین ٹوئٹر کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں، تاہم زیادہ تر صارفین ایکس چلانے محروم ہیں۔

ملک بھر میں ٹوئٹر سروس کی بندش پر حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے لیکن اس باوجود تاحال حکومت کی جانب سے پلیٹ فارم کی سروسز کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

مضبوط دفاعی قوت، قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ فضل الرحمان

?️ 10 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا

نصراللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب جدوجہد پر مجبور

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے

امریکہ کی ریاض مذاکرات سے کیا توقع ہے؟

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اتوار کو امریکی اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات

عرب اور عالم اسلام کے حوادث پر بن سلمان کی خاموشی

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے آل سعود حکومت کے جبروں

سعودی عرب میں استحکام کا واحد راستہ یمن میں امن کا قیام ہے:انصاراللہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے استکبار مخالف تقریب کی سالگرہ

ملک داخلی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ہزاروں یمنیوں کے مظاہرے

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: شبوا صوبے کے ہزاروں باشندے نماز جمعہ کے بعد صوبائی

خارکیف میں یوکرائنی فوج کی مایوسی بے نقاب

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق یوکرین کی مسلح فوج کی خارکیف

سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 2023 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی حد بحال

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے