?️
سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔
سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے، جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ آفتاب سے قبل مغرب میں غروب ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل (تقریباً 3 لاکھ 61 ہزار 457 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا، جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
یہ سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے گا، جو پیر اور منگل کی شام چاند کے مغربی جانب دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں نظر آئے گا، جب چاند زمین سے محض 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل (تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا۔
یہ مظہر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا اور یہ ایک دلکش فلکیاتی منظر پیش کرے گا، اس کے بعد مزید 2 سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو نظر آئیں گے۔
گزشتہ ماہ کراچی کے آسمان پر نایاب ’بلڈ مون‘ (مکمل چاند گرہن) بادلوں کے باعث نظر نہیں آ سکا تھا، جب کہ اگست 2023 میں ایک دہائی میں ایک بار آنے والا ’سپر بلیو مون‘ آسمان کو روشن کر گیا تھا، جس میں ’بلیو‘ سے مراد ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاندوں کا نمودار ہونا ہے۔


مشہور خبریں۔
توقع سے کم شرح سود میں اضافے کے سبب اسٹاک مارکیٹ 358 پوائنٹس بڑھ گئی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
جنوری
اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے: حماس اہلکار
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاس لیڈر کے رکن حسام بدران
مئی
یمن کا خطرہ ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہے: عبرانی میڈیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: Yediot Aharanut اخبار سے وابستہ Ynet نیوز سائٹ نے ایک
اپریل
میں چینی صدر سے طویل بات چیت کروں گا: ٹرمپ
?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ
مئی
اٹلی میں موساد انٹیلی جنس کی تباہی
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیل ڈیفنس انفارمیشن بیس کے حوالے سے اطلاع
جون
طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور
مئی
امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی مداخلت
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یہ
فروری
غزہ کے قتل عام میں مغربی اور امریکی ٹیکنالوجی شامل
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اگست 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان، غزہ کے خلاف
جنوری