?️
نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب صارفین پیسے کما سکیں گے، اس حوالے سے ٹویٹر نے اپنے آڈیو فیچر اسپیس کا ایک نیا ورژن متعارف کروایا ہے۔ ٹیکنالوجی سے متعلق حلقوں کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر اس آمدن میں اپنے شیئر تین فیصد کو بتدریج بڑھا کر 20 فیصد پر لے آئے گا۔
ٹویٹر نے آڈیو فیچر اسپس کے نئے حصے کے طور پر ٹوئٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ آڈیو چیٹ رومز کی میزبانی کر کے اب رقم بھی کما سکیں۔ٹکٹڈ اسپیسز کے نام سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں میزبان کے پاس یہ موقع ہو گا کہ وہ اپنی سرگرمی سے سبسکرپشن کی بنیاد پر آمدن حاصل کر سکے۔
ٹوئٹر کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین ٹوئٹر ایپ کی سائیڈ بار میں مونیٹائزیشن کا آپشن دیکھیں گے، اس پر کلک کرنے والے مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بن سکیں گے جو ابھی تک بیٹا ورژن کی سطح پر ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ٹوئٹر کی سینئر پروڈکٹ مینیجر ایستھر کرافورڈ کے مطابق کنیٹ کری ایٹرز کو آمدن کا 97 فیصد کمیشن دیا جائے گا جو ایک ڈالر سے 999 ڈالر تک ہو سکتا ہے۔
مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم خود آمدن کا تین فیصد پراسیسنگ فیس کی مد میں وصول کرے گا۔ٹیکنالوجی سے متعلق حلقوں کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر اس آمدن میں اپنے شیئر تین فیصد کو بتدریج بڑھا کر 20 فیصد پر لے آئے گا۔
’ٹکٹڈ سپیسز‘ کا فیچر نئی متعارف کردہ فیچرز میں اکلوتا نہیں بلکہ مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے سپیسز شیڈولنگ، متعدد ہوسٹ کنٹرولز، بہتر سیکیورٹی اور آسانی سے تلاش کے ساتھ ساتھ سپیسز کی مشترکہ میزبانی کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔
اس وقت ٹوئٹر کی اعلان کردہ ٹوئٹر سپیسز بیٹا امریکا میں صارفین کو میسر ہیں۔ ابتدا میں جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے ان کے فیڈبیک کو استعمال کیا جائے گا۔ بعد میں یہ سروس سبھی صارفین کو مہیا کی جائے گی۔
سپر فالووز کی مدد سے کری ایٹرز کو انگیجڈ صارفین تک براہ راست مہیا کی جائے گی، اس سے ماہانہ بنیادوں پر آمدن حاصل کی جا سکے گی۔اس فیچر کو استعمال کرنے والے اپنے صارفین کو بونس کنٹینٹ اور قریبی رابطے کے مواقع مہیا کریں گے، جس کے بدلے دیگر صارفین انہیں سبسکرائب کر سکیں گے۔
سپرفالووز کے ذریعے کری ایٹرز اپنے فالوورز سے 2.99، 5.99 یا 10 ڈالر ماہانہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر بھی ابتدائی طور پر امریکی صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے مونیٹائزیشن سے متعلق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آڈیو ڈسکشن کی خدمات مہیا کرنے والی ایپلیکیشن کلب ہاؤس بھی مونیٹائزیشن فیچر متعارف کرا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے مہنگائی کا بھی دوسرا تحفہ دے دیا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر
جولائی
مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد
?️ 5 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
عراقی قومی سلامتی کے مشیر کا اس ملک میں غیر ملکی افواج کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے زور دے کر کہا کہ
جون
بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی جماعتوں پر بڑا الزام
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی
جون
شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں
فروری