ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا نے چاند کی سطح کے لیے گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا ہے، گاڑی کو اس دہائی کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ جاپان اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹویوٹا جاپان کی اسپیس ایجنسی کے ساتھ ایک وہیکل پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے چاند کی سطح پر چلا جا سکے گا۔یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔
جاپان اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے آخر میں کی جائے گی۔ٹویوٹا موٹر کارپوریشن میں لونر کروزر پروجیکٹ کے سربراہ ٹکاؤ ساٹو کا کہنا تھاکہ یہ گاڑی اس خیال پر مبنی ہے کہ لوگ بحفاظت گاڑی میں کام کر سکیں، کھا سکیں۔
سو سکیں اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ کر سکیں اور ایسا ہی بیرونی خلا میں کیا جاسکے۔ساٹو کا کہنا تھا کہ خلا میں جا کر ہم شاید ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر ٹیکنالوجی اتنی جدید کرنے کے قابل ہوجائیں جو انسانی زندگی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
ایف پی سی سی آئی نے کے الیکٹرک کی فروخت روکنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل کر دی
مئی
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
اکتوبر
ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان
اگست
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
اپریل
صیہونیوں کو کہاں بھیج دو؟ سعودی عہدیدار کا ٹرمپ کو مشورہ
فروری
صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا
اگست
امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو
اگست
حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار
مارچ