?️
سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے، کمپنی کی جانب سے ویڈیو شئیرنگ فیچر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہر گزرتے وقت کے ساتھ واٹس ایپ اپنے فیچر میں مزید تبدیلیاں لارہا ہے تاکہ صارفین اس ایپلی کیشن سے جدید طریقوں سے فائدے اٹھا سکیں۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شئیرنگ کا فیچر متعارف کروایا ہے۔
واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین تک اس کی دستیابی آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں ممکن ہوگی۔
مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم جیسے ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم ہوتی ہے، بالکل اسی طرح اب واٹس ایپ میں بھی یہ سہولت متعارف ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ ممکن ہے کہ نیا متعارف کرایا گیا اسکرین شئیرنگ فیچر اینڈرائیڈ سسٹم کے پرانے ورژنز پر اور زیادہ لوگوں پر مشتمل گروپ کالز میں کام نہیں کرے گا۔
واٹس ایپ ویڈیو کال پر اسکرین کیسے شئیر کرسکتے ہیں؟
ایپلی کیشن کو اپڈیٹ کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ پر کسی دوست کو کال کرنا ہوگی، ویڈیو کال کے دوران اسکرین پر ایک نیا آئیکن نظر آئے گا۔
اسکرین شئیر کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکیں گے۔
آپ جس کے ساتھ اسکرین شئیر کریں گے اس کو اسکرین کے آپشن پر تمام کنٹرول حاصل ہوگا، مثال کے طور پر وہ ویڈیو کال کو روک (pause) بھی سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے میسج ایڈیٹ فیچر، چیٹ لاک فیچر، پولنگ، تصاویر، ویڈیوز فارورڈ کرنے سے قبل کیپشن لکھنے کا اضافی فیچر، نامعلوم نمبر سے کالز آنے پر silence کا آپشن سمیت صارفین کو دیگر سہولت بھی فراہم کی تھیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جولائی
دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی
?️ 27 جون 2021دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت
جون
قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے
مارچ
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
سید حسن نصراللہ کے ایک اشارے پر کیا ہو سکتا ہے؟ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے صیہونی حکام گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں
ستمبر
گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر
جون