واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین چیٹ فلٹر کے نئے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔

چیٹ فلٹر فیچر کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ ترین نمبروں کی چیٹس کو ایک الگ باکس میں رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ ایڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چیٹ فلٹر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور نئے فیچر کو جلد ہی پہلے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کی چیٹس میں جاکر سرچ پر کلک کریں گے تو باکس میں فیورائٹس، گروپس، کانٹیکٹس اور ان ریڈ جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔

مذکورہ آپشنز کے تحت جیسے ہی صارف فیورائٹس پر کلک کرے گا تو وہاں اسے اپنے پسندیدہ نمبرز کی چیٹ نظر آئے گی اور تمام نمبروں کے چیٹ باکس الگ الگ دکھائی دیں گے۔

تاہم فیورائٹس میں چیٹس کو شامل کرنے کے لیے صارف کو پہلے فہرست ترتیب دینی پڑے گی اور اس کے لیے صارف کو چیٹنگ کے دوران آپشن دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی نمبر کو پسندیدہ کی لسٹ میں شامل کرے۔

اس وقت واٹس ایپ پر چیٹس میں جاکر جیسے ہی سرچ پر کلک کیا جاتا ہے تو وہاں ان ریڈ، ڈاکیومنٹس، تصاویر، ویڈیوز اور پولز کو سرچ کرنے کا آپشن آتا ہے، تاہم نئے فیچرز کے تحت صارفین کو وہاں فیورائٹس کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

مشہور خبریں۔

درگاہ ابراہیمی کے خلاف صہیونی سازش کا مقابلہ کرنے کی اپیل

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے صیہونی حکومت کی

شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 17 جولائی 2022مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر

شام کے متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والے ایرانی کمانڈر کا انتقال

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے متعدد شہروں کو داعشی دہشتگردوں کے جنگل نے آزاد

روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:  یورپی اور امریکی ممالک کی جانب سے روس کو دنیا سے

چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں

لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے

پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج صبح جمعرات، 14 ستمبر شمالی کوریا کے مقامی میڈیا نے

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا اہم فیصلہ

?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  کابینہ میں نئے چہرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے