واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل متعارف کرائے گئے وائس چیٹ کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسے بڑے گروپس تک رسائی دے دی۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے وائس چیٹ کو آزمائشی بنیادوں پر چند ماہ قبل متعارف کرایا تھا، بعد ازاں اسے ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وائس چیٹ کو انتہائی کم گروپ صارفین کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا تھا۔

لیکن اب ایپلی کیشن نے اس کی استعداد بڑھاتے ہوئے وائس چیٹ گروپ کو 32 سے 128 ارکان کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

یعنی اب کوئی بھی صارف گسی بھی گروپ وائس چیٹ میں بیک وقت 32 سے 128 اکاؤنٹس کو شامل کر سکتا ہے۔

وائس چیٹنگ بلکل وائس کال کی طرح ہوتی ہے، یعنی صارفین اس میں پیغامات لکھنے کے بجائے آواز کی صورت میں بتائیں گے۔

تاہم یہ وائس کال سے مختلف بھی ہے، ایپلی کیشن انتطامیہ کے مطابق وائس چیٹ میں آواز بہتر اور صاف ہوتی ہے اور صارفین کو فون کو کال کی طرح پکڑنا نہیں پڑتا۔

وائس چیٹ جیسے ہی کوئی اسٹارٹ کرے گا تو گروپ میں شامل دوسرے صارف کو اگرچہ نوٹی فکیشن جائے گا لیکن اس کے پاس کال نہیں جائے گی۔

وائس چیٹ میں نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد بھی اگر کوئی فرد شامل نہیں ہونا چاہے تو اسے موصول شدہ سیشن چیٹ ختم ہوتے ہی بند ہوجائے گا یا پھر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہوگا۔

وائس چیٹ شروع ہوتے ہی صارفین میسیج میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے ببل کو کلک کرکے چیٹ کا حصہ بن سکیں گے جب کہ چیٹ کا حصہ نہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے پاس اسے رجیکٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط

?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل

 واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان

?️ 30 نومبر 2025  واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان قطر

اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا ہے

?️ 30 جولائی 2025اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا

لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون

غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار

ایرانی ڈرون کے جعلی بیانیہ پر امریکہ میں تنازعہ

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: نیو جرسی پر نامعلوم اڑنے والی اشیاء کو دیکھنے سے

ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر

غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے