واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

جی ہاں، واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایسے میسیجز براہ راست وصول نہیں کر پائیں گے جو انہیں نامعلوم اور نئے نمبروں سے بھیجے جائیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی سیکشن میں ایڈوانسڈ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ میسجز فرام ان نون اکاؤنٹس آپشن کو اوپن کریں گے تو ان کے پاس نئے نمبروں سے آنے والے میسیجز براہ راست نہیں آئیں گے۔

فیچر کے تحت نئے اور نامعلوم نمبروں سے آنے والے میسیجز پرائمری چیٹ باکس میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اسپیم میں چلے جائیں گے، یعنی وہ میسیجز دوسری خفیہ ونڈو میں چلے جائیں گے، جیسے آرکائیو یا لاکڈ چیٹ میں چلے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ پر ابھی مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس کی آزمائش کو بڑھانے کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹسایپ پر مذکورہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ سال کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں 60 دن کے لئے رینجرز طلب کر لئے

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید

لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر

نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی

وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی

مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج

اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا

جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا، مزاحمتی ہتھیار برقرار رہیں گے: حماس کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی خود مختار حکومت کے صدر محمود عباس کی اقوام متحدہ

5 سیاست دان جن کی مقبولیت سے اردگان ترکی میں پریشان ہیں

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران کے باوجود، اردگان کے اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے