?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ نے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعہ اگر آپ کو کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو پسند آگئی ہے اور آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشکل بھی حل کردی گئی ہے اب آپ بھی اسے اپنے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ ان نئے فیچرزکے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے ہزاروں صارفین کی مشکلات کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس ایک ایسا ہی فیچر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے جذبات اور احساسات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے لیکن بہت سے لوگ شاید یہ نہ جانتے ہوں کہ کسی بھی صارف کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو بھی بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
کیا آپ کو بھی اکثر کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو اتنا متاثر کرتی ہے کہ آپ بھی اس ویڈیو کو اپنے آرکائیو یا اسٹیٹس میں موجود دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر ایسا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح کسی بھی دوست یاکانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی فرد کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اینڈرائیڈ اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل فائلز ڈاؤن لوڈکرلیں بعد ازاں ایپ کے بائیں جانب کارنر پر مینو آئیکن پر کلک کریں۔ سیٹنگ آپشن پر جائیں اور show hidden files کے لیے ٹوگل آن کریں، اس کے بعد اسمارٹ فون کے فائل مینیجر میں جائیں اور انٹرنل اسٹوریج آپشن WhatsApp> Media > Statuses پر کلک کریں۔
اب فولڈر کے آپشن میں آپ اسٹیٹس میں چیک کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے جس فوٹو یا ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہیں اسے کلک کرکے بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیٹس ویڈیو پر دیر تک پریس رکھنے سے آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو بآسانی مطلوبہ مقام پر ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا غزہ میں مسلح دہشتگردوں اور صہیونی ایجنٹوں کا سہارا
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیر
جون
کیا پیوٹن اس ماہ ترکی جائیں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ترک صدر اردگان نے جمعہ، 4 اگست کو اعلان کیا کہ
اگست
روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے
جون
نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ
اگست
فرانسیسی حکومت کی حالت زار
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے
اگست
امریکی سینیٹر ٹرمپ کے ساتھ تنازع کے بعد انتخابات سے دستبردار ہو گئے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹِلس ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلاف کے
جون
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
مراد سعید کا سوات ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان
?️ 26 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعیدنے سیدو شریف ایئرپورٹ کی تقریب میں
مارچ