?️
سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنی سیریز اور فلموں میں پہلی بار جنریٹو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنی ارجنٹائن سائنس فکشن سیریز ’اِل اٹرنوئتا‘ میں پہلی بار جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، شو کے ایک اہم ویژوئل ایفیکٹ یعنی ایک عمارت کے گرنے کے منظر کو جنریٹو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔
نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیڈ سارینڈوس نے بتایا کہ یہ سین روایتی طریقوں سے کہیں زیادہ تیزی، کم لاگت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی وی ایف ایکس ماہرین کی جگہ لینے کے بجائے، ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔
نیت فلکس کے مطابق ان کا اندرونی پروڈکشن یونٹ آئی لائن اسٹوڈیوز مصنوعی ذہانت کو ایک تخلیقی آلہ سمجھتا ہے جو فنکاروں کی مدد کرتا ہے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ ہم اے آئی کو متبادل نہیں بلکہ تخلیق کاروں کا ساتھی مانتے ہیں۔
خیال رہے کہ نیٹ فلکس پہلے ہی کئی دوسرے شعبوں میں اے آئی کا استعمال کر رہا ہے، جیسے ذاتی نوعیت کی تجاویز، اشتہارات کی خودکار تیاری اور صوتی تلاش کے ذریعے مواد کی دریافت، جہاں صارف صرف بول کر نیٹ فلکس کو ہدایت دے سکتے ہیں، جیسے کہ کوئی مزاحیہ فلم دکھاؤ جو دوستی پر مبنی ہو۔
ارجنٹائن سائنس فکشن سیریز ’اِل اٹرنوئتا‘ ایک گرافک ناول پر مبنی ہے، جسے عالمی شہرت حاصل ہے۔
نیٹ فلکس نے اسے سائنس فکشن تھرلر کے طور پر پیش کیا ہے اور اس میں ویژوئل افیکٹس کی مدد سے دنیا کے اختتام جیسے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ سازی کا کارخانہ بنانے کا اعلان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی دفاعی صنعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مارچ
فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب حماس کی فتح ہے: نیتن یاہو
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے
مارچ
کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں
نومبر
عبرانی میڈیا نے نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان کشیدگی کا انکشاف کیا
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:Ynet، Yediot Aharonot اخبار کے آن لائن ورژن نے، ایک رپورٹ
مارچ
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
مشعال ملک نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کردیا
?️ 28 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
مئی
ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے
ستمبر
ہم مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے
جنوری