🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپلی کیشن کی بندش کی اطلاعات دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زونگ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپلی کیشنز میں بھی بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔
انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران انسٹاگرام صارفین نے ایپلی کیشن میں بندش کی تقریباً 86 شکایات دیں، اسی طرح واٹس ایپ صارفین کی جانب سے آج صبح 10 بجکر 45 منٹ تک ایپلی کیشن میں سست روی اور بندش کی اطلاعات دیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے اور کسی دوسرے صارف کو بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ وائس نوٹ بھیجنے میں بھی کافی وقت لگ رہا ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے بندش کی اطلاع دی تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اگست میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ’اکتوبر کے شروع‘ تک سست رہنے کی توقع ظاہر کی تھی، پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ میں سست روی کی اصل وجہ سب میرین کبیل ہے جس کی مرمت اکتوبر تک کردی جائے گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (ایس ایم ڈبلیو-4 اور اے اے ای-1) میں خرابی کی وجہ سے ہے‘۔
ٹیلی کام اتھارٹی نے مزید کہا کہ ایس ایم ڈبلیو-4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جب کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
مشہور خبریں۔
ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دین گے: ترک وزیر دفاع
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ یونان نے اعلان کیا کہ ملک کے S-300
اگست
سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال معطل
🗓️ 30 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی
اگست
ہم یمن کے خلاف اپنی دفاعی کاروائیاں بند کر دیں گے : صنعا
🗓️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المسیرہ ٹیلی گرام چینل کے مطابق المشاط نے یمن میں
ستمبر
کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر
اپریل
وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر
نومبر
آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
🗓️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر
نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید
🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان
ستمبر