مریخ پر انسانوں کو لے جانے والی خلائی شٹل کریش

خلائی شٹل

?️

ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے آج انسان نے خلاؤں میں سفر کے بعد وہاں بسیرا کرنے کا خواب بھی دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ مریخ پر انسان نے بستی بسانے کا خواب صرف دیکھنا ہی شروع نہیں کیا ہے بلکہ اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ایلن مسک نے ایک کمپنی بھی بنا رکھی ہے جو اس پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کے مشن میں دل و جان سے لگی ہوئی ہے۔

 

ایلن مسک کمپنی کی طرف سے لانچ کی گئی سٹارشپ پروٹو ٹائپ خلائی گاڑی جو کہ ایک راکٹ کی صورت تھی گزشتہ روز تجرباتی پرواز کے دوران لینڈ کرے ہوئے تباہ ہو گئی ہے۔جبکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ دو مہینے قبل جب ا س خلائی شٹل کا تجربہ کیا گیا تھااس وقت بھی یہ ناکامی سو دوچار ہوا تھا۔یہ راکٹ مکمل طور پر اسٹیل باڈی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

بظاہر سب کچھ درست نظر آ رہا تھا کہ اچانک راکٹ پھسلااور اس نے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا۔لہٰذا فنی خرابی کی بنا پر راکٹ اپنے آپ کو سنبھال نہیں سکااور زمین پر آ رہا۔راکٹ کے یوں تباہ ہونے کے بعد اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ہمیں ابھی اس سپیس گاڑی کی لینڈنگ پر کچھ کام کرناہے۔یہ خلائی گاڑی ساڑھے چھے منٹ تک خلا میں رہی تھی۔یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے ایک خلائی گاڑی کی تیاری کا عندیہ دے رکھا ہے اور یہ شٹل پچھلے کئی سالوں سے تیاری کے مراحل میں ہے جس میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس خلائی شٹل سٹار شپ کو لانچ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے اجازت نہیں مل سکی تھی جس کے بعد اس ہفتے اسے لانچ کیا گیا مگر خلا میں کامیابی سے پہنچے کے بعد واپسی لینڈنگ میں راکٹ تباہ ہو گیا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلن مسک کا مریخ پر لوگوں کو لے جانے اور وہاں آبادکاری کا خواب کب تک پورا ہو سکے گا کیونکہ ابھی تک تو ان کی خلائی گاڑی تعمیر کے مرحلے میں ہی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے اشدود ری ایکٹر میں دھماکہ

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی صحافی نے مقبوضہ علاقوں میں اشدو ری ایکٹر میں

منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت

ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق

حماس کے سیاسی سربراہ کے حالیہ خطوط پر ایک نظر

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ یحیی سنوار کے الجزائر کے صدر،

مودی حکومت جموں وکشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابی ڈرامہ رچا رہی ہے

?️ 25 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے

ایل ڈی اے میں پیپر لیس سسٹم لانے اور یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ

?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں پیپر لیس

مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عوام پریشان

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے