فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ازخود دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کو گزشتہ چند سال میں وسعت دے کر اسے ہر سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ برس ہی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے تھے۔

علاوہ ازیں میٹا نے حال ہی میں معروف ہولی وڈ شخصیات کی آواز سے لیس اے آئی چیٹ بوٹ بھی متعارف کرائے تھے۔

اور اب میٹا نے فیس بک سمیت انسٹاگرام ریلز کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول کے تحت لوکیشن کی بنیاد پر دوسری زبان میں بنائی گئی ریلز از خود مقامی زبان میں ترجمہ ہوجائیں گی۔

یعنی اگر کوئی بھی پاکستانی صارف اسپین یا اٹلی کی ریل دیکھے گا توہسپانوی اور اطالوی زبان میں بنی ویڈیو از خود اردو میں تبدیل ہوجائے گی اور ریل میں نظر آنے والے افراد ہی اردو میں بات کرنے لگیں گے۔

فیچر کے تحت اے آئی ٹول ازخود ریل بنانے والے شخص کی مقامی زبان میں ڈبنگ یعنی lip syncing کرے گا اور دیکھنے والے کو محسوس ہوگا کہ ریل ان کی اپنی ہی مقامی زبان میں بنائی گئی ہے۔

میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچر پر امریکا میں آزمائش شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر انگریزی اور ہسپانوی زبان میں بنی ریلز کو ترجمہ کرنے پر آزمائش کی جا رہی ہے۔

محدود آزمائش کے بعد کمپنی اسے مزید زبانوں میں ترجمہ کرنے کی آزمائش شروع کرے گی، جس کے بعد ہی اسے پیش کیا جائے گا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے شروع سے اب تک کے عمل پر

صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے

بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام 

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو

روس پر دوہری پابندیاں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ؛مغربی ممالک کا دوغلہ پن

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ مغربی میڈیا کا آکٹوپس جس نے یورپی

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے ایک اخبار کو

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے