فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی

فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کو آخری وارننگ دے دی۔غیر تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے والے صارف کی پوسٹ کو نیوز فیڈ پر سب سے آخر میں کردیا جائے گا تاکہ  دیگر صارفین کی تک رسائی نہ ہوسکے۔

فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ایک تنبیہ پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔فیس بک نے تمام صارفین کو مطلع کیا کہ اگر وہ اپنی ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کریں گے تو پھر کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ’اب تسلسل کے ساتھ جعلی خبریں یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔فیس بک نے جعلی خبر یا غیر مصدقہ مواد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرونا ویکسین، کوویڈ 19، یا دیگر کسی بھی موضوع سے متعلق خبر کو شیئر کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی‘۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’جدید سسٹم کی مدد سے تمام اکاؤنٹس پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کی شیئرنگ بند یا اکاؤنٹ بلاکر کردیا جائے گا‘۔فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ ایک ایسے سسٹم پر کام جاری ہے جس کی مدد سے صارف کو نوٹی فکیشن کے ذریعے خبر کے درست یا غلط سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ابو مازن تنظیم کا صیہونیوں کے ساتھ گھناؤنا سودا

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی، جو ماضی کی طرح، فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی

جاپانی طلبہ کا ایران کی حمایت میں ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ

?️ 25 مارچ 2026 سچ خبرین: جاپان کے طلبہ کے ایک گروپ نے ٹوکیو میں

مصر کے وزیر خارجہ کے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں اور وٹکاف سے روابط

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک

زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس کی جانب سے جنگ زدہ

امریکہ اور خلیجی عرب ممالک کا ایران مخالف مشترکہ بیان

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور خلیجی عرب ممالک نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد

بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ

برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے