?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے میسینجر کو واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کرنے سمیت اس میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا۔
اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہوں۔ ایسی چیٹس یا چیزوں اور مواد تک کسی تیسری پارٹی یعنی خود اس کمپنی کو بھی رسائی نہیں ہوتی، جس پر آپ رابطہ کر رہے ہوتے ہیں۔
ماضی میں بھی فیس بک میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت اسے آپشنل رکھا گیا تھا لیکن اب اسے ڈفالٹ بنا دیا گیا ہے، یعنی اب از خود میسینجر کی ہر چیٹ محفوظ ہوگی اور اس تک فیس بک کو بھی رسائی نہیں ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ فیس بک نے میسینجر میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا، جس کے تحت صارفین بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر سمیت ایڈٹ کا فیچر پیش کردیا گیا۔
اگرچہ فوری طور پر تمام فیس بک صارفین کو دونوں فیچرز تک رسائی نہیں مل سکی، تاہم کمپنی نے اسے گزشتہ ہفتے 6 دسمبر کو ہی پیش کردیا تھا اور دنیا بھر کے تمام صارفین کو ترتیب وار مذکورہ فیچرز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔
ایڈٹ فیچر کے تحت تمام صارفین بھیجے گئے میسیج کو 15 منٹ کے اندر اندر ایڈٹ کر سکیں گے، تاہم 16 منٹ گزر جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکے گا۔
ایڈٹ کے لیے صارفین کو بھیجے گئے میسیج پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہاں آپشنل بار کھلے گی، جہاں ایڈٹ کا آپشن بھی ہوگا۔
اس وقت تک میسینجر میں ڈیلیٹ سمیت میسیج کو کاپی کرنے جیسے آپشنز آتے ہیں، تاہم جلد ہی اس میں ایڈٹ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا اور پاکستان کے باہر چند ممالک کے صارفین کو میسینجر ایڈٹ کے فیچر تک رسائی دے دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف وسیع مظاہرے
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے بہت سے شہریوں
مارچ
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی
جون
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 8
فروری
انگلینڈ میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں اضافہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی ادارہ شماریات نے بے روزگاری کی شرح میں نمایاں اضافے
نومبر
وزیراعظم آج ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید
فروری
20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و
جنوری
یک قطبی نظام کا خاتمہ یا نہ ختم ہونے والی جنگ؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کے موسم بہار کے جوابی حملوں کے آغاز نے یوکرین
جون
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی