طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے

?️

سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، امریکا، برطانیہ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ میں روشنی کے حیرت انگیز نظارے دیکھے گئے۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے اسپیس ویدر پریڈیکشن سینٹر کے مطابق 10 مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے قریب طاقت ور شمسی طوفان زمین سے ٹکرایا۔

شمسی طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے سبب زمین پر آنیوالی مقناطیسی لہروں سے قطب شمالی کی روشنیاں جنوب تک پھیل گئیں، جس کا اثر اگلے 48 تا 72 گھنٹوں رہا۔

برطانیہ، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں ہوگئے، شہریوں نے بھی دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی منفرد واقعہ ایک بڑے سَن اسپاٹ کلسٹر کی وجہ سے ہو رہا ہے، سن اسپاٹ کلسٹر کا مجموعی پھیلاؤ کئی لاکھ کلو میٹر ہے، یہ طوفان 2003 کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور ترین طوفان ہے۔

دوسری جانب سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر سال 2003 میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند

یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی

عراق سے امریکی انخلاء کا اعلان جھوٹا شو

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن

توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران پر فرد جرم عائد

?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر

اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے