ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کا رواں سال کا سستا ترین فون ’اے فور، فائیو جی‘ پیش کرادیا۔

’ریڈمی: اے فور‘ کو اگرچہ گزشتہ ماہ چین سمیت بعض ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

فون کو طاقتور بیٹری جب کہ ایک ہی بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،جس وجہ سے اس کی قیمت بھی کم رکھی گئی ہے۔

فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ اینڈرائیڈ 14 کے حامل شیاؤمی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہائپر او ایس 14 میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو صرف 4 جی بی ریم جب کہ 64 جی بی اور 112 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار 160 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی فون میں متعدد فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی جب کہ بیک پر 50 میگا پکسل واحد کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

’ریڈمی: اے فور‘ کو طاقتور بیٹری اور سنگل بیک کیمرے سمیت 4 جی بی ریم کی وجہ سے سستا بھی رکھا گیا ہے اور اس کے 64 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار جب کہ 112 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 31 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو اگرچہ قیمت کی وجہ سے سستا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین نے اس کے فیچرز پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ

حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کون ہیں؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی

مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات زر، برآمدات میں کمی کے سبب 8.3 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات

ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک

?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے

?️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پرکمیٹی تشکیل

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پر کمیٹی

بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے

?️ 13 اپریل 2024بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے

غزہ میں 100 شہدا کی اجتماعی تدفین؛ ملبے سے نکالی گئی لاشوں میں 70 کے قریب بچے شامل

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ملبے تلے برسوں سے دبے تقریباً

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے