🗓️
سچ خبریں: سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار ہزار اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کام ملازمین کے بجائے بڑی حد تک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیویلپمنٹ بینک آف سنگاپور(ڈی بی ایس)کے ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ تین برسوں میں عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی 4 ہزار اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بینک کے مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو ں گے۔
یہ فیصلہ ڈی بی ایس کو ان اولین بڑے بینکوں میں سے ایک بنادے گاجو اس حوالے سے تفصیلات پیش کرے گا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس کے آپریشنز کس طرح متاثر کرے گی۔
بینک کے چیف ایگزیکٹیو پیوش گپتا کا کہنا ہےکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بینک میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔
ڈی بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں، ہمارا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت مخصوص منصوبوں پر کام کرنے والی ہماری 19 مارکیٹوں میں تقریباً 4 ہزار عارضی یا کنٹریکٹ اسٹاف کی ضرورت کم کر سکتی ہے۔
اس وقت ڈی بی ایس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 41 ہزار ہے، جن میں سے 8 سے 9 ہزار ملازمین عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
بینک کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ بینک ایک عشرے سے مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیئے ہیں۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ برس اے آئی کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت زیادہ تر مقامات پرعدم مساوات کو مزید گہرا کر دے گی۔
جب کہ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو تباہ کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ انسان نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام کرنا سیکھ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ خطرات تو ہیں مگر اس میں نئے مواقع بھی موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف سے تلخ کلامی، مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر
دسمبر
افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
امریکہ میں انٹرنیٹ کی نگرانی کیسے کی جاتی ہے؟
🗓️ 21 دسمبر 2022سچ خبریں:اس وقت امریکی سیاسی رہنماؤں کو ایسے خوف کا سامنا ہے
دسمبر
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
🗓️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
مغرب G20 اجلاس کی ترتیب کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین میں جنگ، ماسکو اور یریوان
ستمبر
کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
جولائی
صیہونی اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ پر فلسیطنی کمانڈر کی تصویر
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی
ستمبر