?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک کے بہترین آئی فونز 16 پیش کردیے۔کمپنی نے 9 ستمبر کو ہونے والے ایونٹ میں نہ صرف آئی فونز کے 4 فونز پیش کیے بلکہ ایئرپوڈس سمیت دوسری مصنوعات بھی پیش کیں۔
اس بار کمپنی نے ’آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس‘ متعارف کرائے ہیں، جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے جدید ترین فیچرز سے لیس کردیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار فونز کی کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کرکے اسے ڈی ایس ایل آر کیمرا سے بھی بہتر کردیا گیا ہے جب کہ فونز میں بیٹری کی استعداد بھی بڑھا دی گئی۔
کمپنی کے مطابق تمام آئی فونز واٹر پروف ہیں اور 100 میٹر کی گہرائی میں بھی 30 منٹ تک پانی سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں فونز میں ایپل انٹیلی جنس کو بھی مزید بہتر کرکے سیکیورٹی فیچرز کو مزید آسان اور طاقتور بنایا گیا ہے۔
اسی طرح فون میں سیٹلائٹ پر چلنے کی صلاحیت کو بھی بہتر کیا گیا ہے جب کہ اس میں ایپل کارڈز اور پیمنٹ کے فیچرز کو بھی آسان کردیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار فونز کی اسکرینز کو بھی بہتر کرکے اس میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جب کہ فونز کی چپ سمیت دیگر آلات کو بھی اپگریڈ کردیا گیا۔
کمپنی نے چاروں فونز یعنی آئی فون 16 کو 6.1 انچ جبکہ آئی فون 16 پلس کو 6.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
اسی طرح آئی فون 16 پرو کو 6.3 انچ جبکہ 16 پرو میکس کو 6.9 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
یعنی کمپنی کا سب سے چھوٹا فون آئی فون 16 اور سب سے بڑا فون آئی فون 16 پرو میکس ہے۔
اس بار کمپنی نے پہلی بار چاروں فونز میں 2 نئے بٹنوں کا اضافہ بھی کیا ہے، جن سے متعلق کمپنی نے بتایا ہے کہ انہیں کیمرا اور سیکیورٹی کنٹرول کے علاوہ دیگر متعدد فیچرز کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ چاروں فونز میں اے آئی ٹولز اور فیچرز کو شامل کرلیا گیا ہے اور سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے صارفین کو ان تک رسائی دے دی جائےگی۔
کمپنی نے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کو دو بیک اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا ہے۔
آئی فون 16 اور 15 پلس کے بیک پرمین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل کیمرا ہے۔
اسی طرح دونوں فونز کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی سیلفی کیمرا دیا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے۔
اسی طرح دونوں فونز کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تمام فونز کی بیٹری کی طاقت بھی بڑھا دی گئی اور آئی فون 16 کی بیٹری پر 20 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں جب کہ آئی فون 16 پرو میکس پر 27 گھنٹے تک ویڈیوز کو دیکھا جا سکتا ہے۔
فونز کی قیمت ان کی میموری اور ریم کے حوالے سے مختلف رکھی گئی ہے، سب سے کم میموری ماڈیول آئی فون 16 کی قیمت 799 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 لاکھ 22 ہزار روپے جب کہ کمپنی کے سب سے مہنگے آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1499 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 4 لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
پاکستان میں آئی فونز پر فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹیکسز اور فیس لگنے کے بعد ان کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
تمام فونز کو 20 ستمبر کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک عارضی تجربہ؟
?️ 25 اکتوبر 2025غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک
اکتوبر
اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی
مئی
امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی
اپریل
حماس کا 38 سالہ سفر مزاحمت کے راستے سے وابستگی کا ثبوت ہے
?️ 15 دسمبر 2025 حماس کا 38 سالہ سفر مزاحمت کے راستے سے وابستگی کا
دسمبر
فرانسیسی انتخابات کی تازہ ترین خبریں؛ میکرون اور لی پین دوسرے راؤنڈ میں
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کو ملک بھر
اپریل
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون
پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی