🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش حالیہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملکی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی حالیہ بندش سے متعلق پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید کہا ’پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کئے ہوئے ہے اور عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ صارفین نے بڑے پیمانے پر سروس میں خلل کی شکایات کی ہیں جب کہ سروس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی جانب سے 5 بجکر 36 منٹ تک 372 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔
مشہور خبریں۔
روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی
اگست
متحدہ عرب امارات میں شباک کا سربراہ بینیٹ کے ساتھ کیا کر رہا تھا؟
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے چینل کان نے اس حوالے سے خبر دی
دسمبر
اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گی
🗓️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اقوام متحدہ منگل کو پاکستان میں مون سون کی
اگست
شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز کہا
ستمبر
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف نے بھی کی تسلیم غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف اور صیہونی
فروری
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد
🗓️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی
مارچ