?️
سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن میوزک کمپنیوں پر مشتمل ایک تنظیم ہے جس میں بہت سے بڑے پبلشرز شامل ہیں جن میں یونیورسل میوزک پبلشنگ گروپ، وارنر چیپل میوزک اور سونی میوزک پبلشنگ بھی شامل ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا کہ کمپنی نے بغیر اجازت پلیٹ فارم پر ہر کسی کو میوزک اپلوڈ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس سے فنکاروں کے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
یہ بھی دیکھیں:ٹوئٹر فرانس اور امریکہ میں ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں
17 میوزک پبلشرز کا ایک گروپ (جو گلوکار ٹیلر سوئفٹ اور ایڈیل سمیت کئی فنکاروں کی موسیقی کے حقوق رکھتے ہیں) نے امریکی کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ٹوئٹر بطور جرمانہ 25 کروڑ ڈالر فوری ادا کرے، پبلشر نے دعویٰ کیا ہے کہ پلیٹ فارم نے تقریباً ایک ہزار 700 گانوں پر مشتمل کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں کیں۔
نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن ماضی میں بھی دیگر کمپنیوں کے خلاف بھی اسی طرح کی قانونی کارروائی کرچکی ہے جن میں ٹک ٹاک، پلیوٹون، روبلوکس اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:جنرل سلیمانی سے متعلق کلیپ کا ٹوئٹر پر خوف وہراس
نیشنل میوزک پبلشر کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ اسرائیلیٹ کہتے ہیں کہ سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے لاکھوں گانوں کو گانوں کو لائسنس دینے سے انکار کر دیا ہے، ٹوئٹر کو معلوم ہے کہ اس پلیٹ فارم پر روزانہ اربوں لوگ میوزک لیک، لانچ اور اسٹریم کرتے ہیں، پلیٹ فارم کو اب ڈی ایم سی اے بھی نہیں بچا سکتا، اور نہ ہی گانے لکھنے والوں اور میوزک پبلشرز کو ادائیگی کرنے سے انکار نہیں کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ٹوئٹر کے حریف اپنے پلیٹ فارمز پر میوزیکل کمپوزیشن کے استعمال کے لیے مناسب لائسنس اور معاہدوں کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں، اس کے بجائے ٹوئٹر بڑے پیمانے پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کررہا ہے جو گلوکاروں کے لیے نقصان دہ ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ٹوئٹر اچھی طرح جانتا ہے کہ کمپنی نے اور ٹوئٹر صارفین نے پلیٹ فارم پر موسیقی کے استعمال کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہر حال ٹوئٹر جان بوجھ کر میوزیکل کمپوزیشنز کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس سسلسلے کو بند ہوجانا چاہیے۔
پبلشر کے سی ای او نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ ٹوئٹر کے غیر قانونی طرزعمل پر گانے لکھنے والوں کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ پہنچ رہا ہے۔
مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مسائل اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے بڑھ گیا ہے۔
ٹوئٹر نے تاحال اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم لگتا ہے کہ ایلون مسک اس مصیبت سے بآسانی نہیں نکل پائیں گے۔


مشہور خبریں۔
گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز متعارف کرادیے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی
جولائی
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جون
فلسطینی گروہوں کا آئینی مسودے پر شدید اختلاف
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ریاستِ فلسطین کے لیے عبوری
فروری
جموں کا قتل عام انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 4 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا جا رہا
فروری
ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کے بارے میں روس کا ردعمل
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے
مارچ
یوکرائن میں بڑا چیلنج،کیا واشنگٹن کا امن منصوبہ روس کے لیے قابل قبول ہوگا؟
?️ 21 نومبر 2025 یوکرائن میں بڑا چیلنج،کیا واشنگٹن کا امن منصوبہ روس کے لیے
نومبر
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر