?️
کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ایلون مسک کے خیال میں اے آئی کے شعبے میں ان کی کمپنی کو اوپن اے آئی یا کسی امریکی کمپنی سے نہیں بلکہ چینی کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہوگا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایکس اے آئی نامی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی کے مالک بھی ہیں، وہ اکثر ایکس (ٹوئٹر) پر ایکس اے آئی کے گروک 4 چیٹ بوٹس کے فیچرز کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
اس کمپنی کو ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا اور 2023 میں گروک چیٹ بوٹ کو پیش کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اے آئی کی تربیت کے لیے سپر کمپیوٹر بھی تیار کیے گئے۔
انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ایکس اے آئی بہت جلد گوگل کے ساتھ ہر کمپنی کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کے بعد وہ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جائے گی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کمپنیاں سخت ترین حریف ہیں، کیونکہ انہیں امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ بجلی دستیاب ہے جبکہ وہ ہارڈ وئیر تیار کرنے کے حوالے سے بہترین ہیں۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں خلائی ٹیکنالوجی، روبوٹیکس اور اے آئی کے شعبوں میں کافی پیشرفت کی گئی ہے، چینی الیکٹرک وہیکل کمپنیاں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سخت ٹکر دے رہی ہیں، اسی طرح اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنی ڈیپ سیک بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا افغان امن کانفرانس میں شرکت کرنے سے انکار
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری
صہیونی ٹیم کی یمن میں موجودگی کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اس اخبار سے
ستمبر
لبنان کے شہر صیدا کے داخلی راستے پر ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان
فروری
اسرائیلی صدر ہرٹزوگ کے بائیکاٹ سے متعلق اندازے؛ کل کی سماعت منسوخ
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ صہیونی
دسمبر
حرا مانی کا آریان کی رہائی پر خوشی کا ظہار
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی
اکتوبر
ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا
?️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے ہمارے پاس تکلیف دہ آپشنز موجود ہیں: یمن
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں شہری مراکز پر امریکی وحشیانہ حملوں کے تسلسل
مارچ