?️
سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز تہران اعلامیہ کو منظور کیا جس میں رکن ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت میں تعاون کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں او آئی سی 15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے دوسرے وزارتی اجلاس کے اختتام کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اس مقصد کو ’پائیدار ترقی کے لیے قابل اعتماد اور اخلاقی مصنوعی ذہانت‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
اجلاس میں برونائی، انڈونیشیا، قازقستان، ملائیشیا، پاکستان، سعودی عرب، تیونس، ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔
مشترکہ دستاویز میں اے آئی کی تعلیم، تحقیق، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے تیار ماحولیاتی نظام، ٹیلنٹ کی نقل و حرکت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے پرعزم ہیں۔
اعلامیہ میں اے آئی اسٹارٹ اَپس، فیلو شپس، تربیتی پروگراموں اور اختراعی فورمز میں سرمایہ کاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مشترکہ چیلنجز جیسے کہ صحت کی دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی، خوراک کے تحفظ اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے کامسٹیک کے چار رکنی وفد کی قیادت کی۔
بیان کے مطابق انہوں نے مسلم دنیا کے اندر سائنس، اقتصادی ترقی اور تعلیم کے مستقبل کی تشکیل میں اے آئی کے انقلاب پذیر کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے او آئی سی فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ اقدامات کے لیے کامسٹیک کی مکمل حمایت کی تصدیق کی۔
مشہور خبریں۔
ہماری سکیورٹی فورسز کو فوٹوشاپ بھی ٹھیک سے نہیں آتا: سعودی حزب اختلاف
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز کے ٹویٹر کے سرکاری صفحے پر سعودی سکیورٹی
فروری
افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے: وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2021تاشقند(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان میں امن خطے کے
جولائی
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل
امریکہ کچھ نہیں ہے، اس سے مت ڈرو: شہید نصراللہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید جواد نے
فروری
750 فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد
جون
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی
میکرون کو صیہونی ربی کے ہاتھوں قتل کی دھمکی
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے صیہونی ربی ڈیوڈ ڈینیئل
اگست
عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا
?️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے
اپریل