🗓️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی گئی۔
انسٹاگرام انتظامیہ نے پلیٹ فارم پر ریلز ویڈیوز کی اسپیڈ بڑھانے کا دلچسپ فیچر پیش کردیا۔
انسٹاگرام کے صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے یہ فرمائش کی جا رہی تھی کہ ریلز کو دیکھنے کی اسپیڈ بڑھائی جائے تاکہ بعض طویل ویڈیوز کو جلد دیکھا جا سکے۔
اب انسٹاگرام پر ریلز کی اسپیڈ دوگنی کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔
فیچر کے تحت صارفین جس ریل یا ویڈیو کی اسپیڈ تیز کرنا چاہیں گے وہ مذکورہ ویڈیو کے دوران اسکرین کو کچھ وقت کے لیے دبا کر رکھیں گے تو اسپیڈ بڑھ جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین اب ریلز کی اسپیڈ بڑھا سکیں گے، تاہم یہ فیچر طویل ویڈیوز پر فوری طور پر کام نہیں کرے گا۔
ریلز کو تیز رفتاری سے دیکھنے کا فیچر پیش کرنے کا مقصد صارفین کا وقت بچانا ہے تاکہ وہ ڈیڑھ منٹ میں تین منٹ کی ریل دیکھ سکیں۔
یہ فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ انسٹا گرام ریلز کا دورانیہ 15 سیکنڈز سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ہے، اگرچہ اس وقت تمام صارفین اس وقت تین منٹ کی ریلز اپ لوڈ کرنے سے قاصر ہیں، تاہم جلد ہی تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔
اس وقت انسٹاگرام پر ڈیڑھ منٹ سے زائد کی ویڈیو بھی اپ لوڈ ہوجاتی ہے لیکن وہ ریلز میں شمار نہیں ہوتی، وہ پوسٹ اور ویڈیو میں نظر آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
🗓️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم
نومبر
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
🗓️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
وزیر اعظم نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی
🗓️ 17 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر
جنوری
ہم نے 10 ممالک میں نئے سفارت کار بھیجے ہیں: طالبان وزیر خارجہ
🗓️ 5 فروری 2023 سچ خبریں:امیر خان متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں
فروری
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف
نومبر
شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں
مئی