🗓️
کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے انہیں اہم خوشخبری سنادی، اب اسٹوریز کے ساتھ دیئے جانے والے لنک سوائپ اپ فیچر کو اب ریٹائر کردیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔
اس فیچر سے صارفین اسٹوری میں موجود اسٹیکر پر دیئے گئے لنک والی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے۔ اب تمام صارفین اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس یا بہت زیادہ فالورز والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز ہر ایک کے لیے مفید ثابت ہوسکے گا بالخصوص ایسے ادارے جو اپنی مصنوعات کو لنک کرسکیں گے۔
تاہم یہ فیچر بار بار گمراہ کن یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جائیں اور وہاں لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کریں۔
کمپنی کی جانب سے جون میں لنک اسٹیکرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور اس وقت انسٹاگرام کے سابق پراڈکٹ ہیڈ نے وشال شاہ نے بتایا تھا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں
دسمبر
پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا
🗓️ 1 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی
ستمبر
عائزہ خان کو کالج میں پہلے دن کیا چیلنج دیا گیا تھا؟
🗓️ 18 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے
جنوری
ملک میں انٹرنیٹ رفتار ستمبر کے اختتام تک بہتر ہوجائے گی، حکومت
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد؛ (سچ خبریں) وزات انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے قومی اسمبلی کو
ستمبر
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی
کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود
🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
اپریل
پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
🗓️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب
اکتوبر
اسرائیلیوں کو رات کو بے چینی سے سونا چاہیے: صہیونی جرنل
🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے قابض حکومت کے
مارچ