?️
واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا ہے۔ میزائل سسٹم کو فیکٹری میں واپس لے جایا جائے گا تاکہ اس کی ٹیلی میٹری اور آن بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے۔ امریکا کی جناب سے ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل میں ناکام ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کے کافی عرصے سے زیر تجربہ AGM-183A قسم کے فضائی ہائپر سونک میزائل نظام کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا۔امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ کے شعبہ اسلحہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز نے وارزون نامی جریدے کو بتایا کہ 15 دسمبر کو ہم نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا جو کہ ناکامی سے دوچار ہوا۔
جنرل کونلز نے بتایا کہ تجربے کے دوران بی 52 ایچ بمبار طیارے پر نصب میزائل نا معلوم وجہ سے طیارے سے علیحدہ نہ ہو سکا۔ فضائیہ کی جانب سے ایک بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی گئی تاہم نامعلوم رکاوٹ کی وجہ سے اسے ختم کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کو فیکٹری میں واپس لے جایا جائے گا تاکہ اس کی ٹیلی میٹری اور آن بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک ہتھیار کی جانچ جلد سے جلد دوبارہ شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل میں ناکام ہوا تھا، اس وقت میزائل لے جانے والے طیارے میں کوئی مسئلہ آ گیا تھا، دوسری مرتبہ تین ماہ بعد میزائل طیارے سے تو کامیابی سے علیحدہ ہو گیا تھا لیکن اس کا راکٹ انجن جلنے میں ناکام رہا۔


مشہور خبریں۔
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
سویڈن کی جانب سے ترکی دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزامات کی تردید
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے بدھ کے روز
مئی
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں
مارچ
غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں
جون
صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج ایک مختصر
جنوری
مسجد اقصیٰ پر تسلط سے لے کر قرآن کی مخالف تک
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جمعرات کے روز سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے سخت حفاظتی اقدامات
جولائی
نیتن یاہو نے غزہ پر قبضے کی تجویز دی
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے قریبی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو
دسمبر
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،
مئی