اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے

اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے

?️

واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار اور تفتیشی صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے اسمارٹ فونز کے حوالے سے خوفناک ترین انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے دنیا کا کوئی بھی فون ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاس پروجیکٹ کے حوالے سے امریکی اخبار  میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون دراصل چلتا پھرتا مخبر ہے، جس کے ذریعے صارف پر باآسانی نظر رکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں کیونکہ تمام ہی فونز ہیکرز کے آسان نشانے پر ہیں‘۔سی آئی اے کے سابق اہلکار نے کہا کہ ’دنیا کے تمام ممالک کو اسپائی ویئر کی تجارت پر پابندی کے لیے مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی فون ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’موبائل یا اسمارٹ فون دراصل آپ کا جاسوس ہے، جو فون بظاہر آپ استعمال کررہے ہیں اُس پر پہلے ہی ہیکرز کا کنٹرول ہوتا ہے‘۔جلا وطن امریکی صحافی نے کہا کہ ’دنیا کے تقریباً فونز میں ایک ہی قسم کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، اگر کوئی ایک فون ہیک کرنے کا طریقہ جان لے تو وہ سارے فون ہیک کرسکتا ہے، یہ کام تاحال جاری ہے اور اسی کی مدد سے صارفین کا ڈیٹا فروخت کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہیکرز کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے اور آپ کون سی زبان بولتے ہیں، وہ سب کے فون تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں، ہمیں ہر حال میں اس پر آواز اٹھانی ہے، اگر ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت کے سلسلے کو نہ روکا گیا تو متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ کر پانچ کروڑ بلکہ اُس سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے‘۔امریکی صحافی نے کہا کہ ’کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتا، ہمیں مل کر ان کا کھیل تبدیل کرنا ہوگا، اسی صورت ڈیٹا محفوظ ہوسکے گا‘۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کی اہم ترین سلامتی کانفرنس میں سلامتی کا بحران

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:ہرزلیا سکیورٹی کانفرنس 2026 اس سال صہیونی حکومت کو درپیش بڑھتے

ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

عرب رہنما فلسطین کو کوئی اہمیت نہیں دیتے: سابق صیہونی وزیر اعظم

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیت نے اپنے ایک بیان میں

کیریبین کے سمندری ڈاکو، ٹرمپ نے وینزوئلا کا تیل کیوں پکڑا؟

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزوئلا کے تیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تنازع

ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:   فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش

امریکہ بھی جنہیں جھوٹے کہتا ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی این بی سی نیوز چینل نے صیہونی حکومت کو

وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے