آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار

آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار

?️

برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا طبیعیات دان سمجھا جاتا ہے جب اسرائیل وجود میں آگیا تو اس کے کچھ ہی سالوں بعد اس کی صدارت کی کرسی عالمی سطح کے معروف یہودی سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کو پیش کی گئی تھی۔

البرٹ آئن اسٹائن یہودی تھے لیکن اسرائیلی شہری نہیں تھے تاہم اس کے باوجود انہیں 1952 میں اسرائیل کی صدارت کیلئے چنا گیا لیکن انہوں نے یہ قیمتی پیش کش کو ان الفاظ سے ٹھکرا دیا۔اپنی ریاست اسرائیل کی طرف سے اس پیش کش کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں لیکن معذرت کے ساتھ میں اسے قبول نہیں کرسکتا۔

میں نے اپنی ساری قابلیت بےجان اجسام کی تحقیقات میں گزاری ہے، اس لئے لوگوں سے مناسب روابط قائم کرنے اور حکومتی امور انجام دینے کی مجھ میں فطری صلاحیت اور تجربے دونوں کی کمی ہے۔واضح رہے کہ 1933ء میں آئنسٹائن، ایلسا اور ہیلن کے ساتھ امریکا چلے گئے  اور پرنسٹن یونیوسٹی میں پروفیسر لگ گئے۔

امریکا کے پہلے دوروں پر انہیں مختلف یونیورسٹیوں نے پہلے سے پروفیسری کی پیشکش کر رکھی تھی۔ یہاں کے خوبصورت قدرتی ماحول میں اپنی تحقیقات میں لگ گئے جو اب قدرت کی تمام طاقتوں کا ایک متحد نظریہ دریافت کرنا تھا۔ اس میں کامیابی تو نہ ہوئی، مگر کچھ نہ کچھ کاوشیں جاری رکھیں۔

1940ء میں امریکا کی شہریت حاصل کی۔ امریکا میں آئنسٹائن کی عظیم شخصیت کی طرح پزیرائی ہوتی تھی اور صحافی ان کے ہر موضوع پر خیالات میں دلچسپی رکھتے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے آئنسٹائن کو جرمن قوم سے سخت نفرت ہو گئی اور جنگ کے بعد پیشکش ہونے پر بھی وہ جرمنی نہیں گئے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تولسی گبرڈ نے

عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق

صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ

کینیڈا میں مقامی بچوں کی مزید 66 اجتماعی قبروں کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا کے جنوب میں واقع صوبےبرٹش کولمبیا کے ایک مقامی قبیلے

متحدہ عرب امارات میں ہندو پاک کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہوسکتی

?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ

بائیڈن ریاض کو جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: رائٹرز

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی

کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ کے ماہرین قانون کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے