100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون

100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون

?️

کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا  ایک ایسا نیا ماڈل پیش کیا ہے جو 100 پونڈ وزن اٹھا کر 2 گھنٹے مسلسل پرواز کر سکتا ہے اس میں ایک پیٹرول انجن اور ایک برقی موٹر نصب ہے ۔ کیلی فورنیا میں واقع پیرالل فلائٹ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمپنی فائر فلائی نے اس پر کام شروع کیا ہے جس میں ناسا کا تعاون بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک طرح کا ملٹی کاپٹر ہے اور ایسے ڈرون بھاری وزن بہت تھوڑے فاصلے تک لے جاسکتے ہیں کیونکہ ان کی قوت اور توانائی والی بیٹریاں اس کی اجازت نہیں دیتیں۔اب کیلی فورنیا میں واقع پیرالل فلائٹ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمپنی فائر فلائی نے اس پر کام شروع کیا ہے جس میں ناسا کا تعاون بھی شامل تھا، اس کے علاوہ امریکی محکمہ زراعت اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے بھی کام کیا ہے۔

اس میں ایک پیٹرول انجن اور ایک برقی موٹر نصب ہے اور یہ دونوں مل کر مجموعی طور پر 4 پنکھڑیوں والے بریکٹ کو تیزی سے چلاتے ہیں، یہ سب مل کر فوری لفٹ آف اور پرواز کی قوت فراہم کرتے ہیں۔اس کا نظام ایسا بنایا گیا ہے کہ ایک پنکھڑی بند یا فیل ہونے کی صورت میں کوئی فرق نہیں پڑتا، فوری طور پر سارا بوجھ تین پروپیلرز پر تقسیم ہوجاتا ہے اور ڈرون ہموار انداز میں پرواز کرتا رہتا ہے۔

اس کا موجودہ ماڈل ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد مسلسل ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پرواز کرتا رہتا ہے اور 100 پونڈ وزن اٹھا کر 200 کلو میٹر دوری تک لے جا سکتا ہے۔اگر وزن کم کر کے 50 پونڈ کردیا جائے تو اس کی رفتار کا دورانیہ 3 گھنٹہ 20 منٹ تک بڑھ جائے گا اور یہ مجموعی طور پر 402 کلو میٹر دور تک جا سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں بہتر سے بہتر برقی کواڈ کاپٹر ڈرون صرف پانچ کلو وزن کے ساتھ 30 منٹ تک ہی پرواز کر سکتے ہیں۔اپنے جی پی ایس نظام کے تحت اسے گوگل میپس سے کسی بھی مقام پر بھیجا جاسکتا ہے، اس کا سب سے زیادہ استعمال آفات اور ہنگامی حالت میں خوراک اور ادویہ کی فراہمی میں کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور

امریکہ کی 9 نکاتی تجویز پر ایران کے 14 نکاتی ردعمل کی تفصیلات

?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں:ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ 9 نکاتی

سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: بن سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیعہ نے جدہ بندرگاہ

ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

امریکی قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال کی توسیع

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ اس ملک میں

غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے

ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں

?️ 4 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا

کالعدم جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا: اسدعمر

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے