۱۲ روزہ جنگ میں ایران کی میزائلی طاقت سب نے دیکھی:صہیونی تجزیہ کار

ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ نئی کشیدگی کی خبروں کے درمیان ایک صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کی میزائل صلاحیت نمایاں طور پر سامنے آئی۔

?️

۱۲ روزہ جنگ میں ایران کی میزائلی طاقت سب نے دیکھی:صہیونی تجزیہ کار
ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ نئی کشیدگی کی خبروں کے درمیان ایک صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کی میزائل صلاحیت نمایاں طور پر سامنے آئی۔
اسرائیلی صحافی، جو ٹی وی چینل  اور روزنامہ سے وابستہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیل کے نقطۂ نظر سے سب سے بڑا مسئلہ ایران کے تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہیں، جن کی پیداوار میں تیزی آ رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اندازوں کے مطابق ایران آئندہ دو برسوں میں پانچ ہزار مہلک بیلسٹک میزائل رکھنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔
یوسی یہوشع نے مزید کہا کہ اگرچہ اسرائیلی دفاعی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں شمار ہوتے ہیں، لیکن ان کی استعداد محدود ہے۔ انہوں نے 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دفاعی نظام 86 فیصد میزائلوں کو بھی روک لیں تو باقی ماندہ 14 فیصد بھی شدید اور وسیع نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔
ایرنا کے مطابق، صہیونی حلقوں میں 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کی میزائل صلاحیت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور کسی بھی نئی محاذ آرائی کے امکان کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار

?️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور

صنعاء میں یمنی عوام کا تاریخی مارچ؛غزہ سے یکجہتی، امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں افراد نے غزہ سے

بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

امریکی بمب افکن B-2 ایران کے پرامن جوہری مراکز پر حملے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اکونومک ٹائمز اور این ڈی ٹی وی کی رپورٹس میں

اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ

کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

?️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے

 صہیونیوں کی جنگ بندی کی درخواست پر نیتن یاہو غصہ

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: نیتن یاہو، اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم جو بین الاقوامی

صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے