?️
صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا
اسرائیلی فوج نے ایک غیرقانونی کارروائی میں انسانی امداد لے جانے والے بحری بیڑے کی 13 کشتیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر قبضے میں لے لیا۔ یہ بحری بیڑہ محصور عوامِ غزہ کے لیے امداد لے کر روانہ ہوا تھا۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات 2 اکتوبر 2025 کی صبح پیش آیا جب صیہونی بحریہ نے ان کشتیوں پر حملہ کر کے انہیں قابو میں کر لیا۔ ضبط شدہ کشتیوں میں اوتاریا بھی شامل ہے۔
الصمود بیڑا کے ترجمان نے اس اقدام کو کھلی جارحیت اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیڑہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گا تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے متبادل امدادی راستوں کی تجویز دراصل غزہ کے خلاف جرائم میں شراکت داری ہے۔
ان کے مطابق،اصل حل یہ ہے کہ محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے، نسل کشی بند کی جائے اور انسانی امداد کو آزادانہ طور پر غزہ میں داخل ہونے دیا جائے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کارکنوں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے اور ان کی یورپ واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، الجزیرہ کے مطابق اب بھی کم از کم 10 کشتیاں، جن میں شیرین ابو عاقلہ نامی جہاز بھی شامل ہے، غزہ کے ساحل سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر موجود ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق، صیہونی فورسز نے اس کارروائی کے دوران جنوبی افریقہ کے مرحوم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے ماندلا منڈیلا کو بھی گرفتار کر لیا جو بیڑے کے ساتھ امدادی مشن میں شریک تھے۔
اس غیرقانونی کارروائی کے خلاف مختلف عرب اور یورپی شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غزہ کے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسپین کے نائب وزیراعظم نے بھی ایک بیان جاری کر کے اسرائیل کے حملے کو "بین الاقوامی قانون کے خلاف جرم” قرار دیا۔
یہ بیڑہ ستمبر کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا۔الصمود بیڑا میں 40 ممالک کے 500 سے زائد کارکن شامل ہیں اور یہ عالمی اتحاد "فریڈم فلوٹیلا کولیشن”، "گلوبل غزہ موومنٹ” اور "الصمود” کی مشترکہ کاوش ہے۔
گزشتہ ہفتے بیڑے نے اطلاع دی تھی کہ اس کی 9 کشتیوں کو اسرائیلی ڈرون حملوں اور دھماکوں میں نقصان پہنچایا گیا ہے۔
یہ تمام واقعات ایسے وقت میں پیش آ رہے ہیں جب مارچ 2025 (اسفند 1403) سے غزہ کے تمام راستے بند ہیں اور غذا و دواؤں کی ترسیل پر پابندی عائد ہے۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق، اس محاصرے کے نتیجے میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد بھوک اور بیماریوں سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطین میں غاصب حکومت کے 75 سال مکمل
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:سانحہ نکبت اور جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کی 75 ویں
اگست
75,000 امریکی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، وجہ ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی ریاستوں میں 75,000 ہیلتھ کیئر ورکرز نے تنخواہوں میں
اکتوبر
تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سیجیٹیاین چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک
اگست
شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض
جولائی
سندھ اسمبلی: بلدیاتی حکومت کے سربراہان کو زیادہ اختیارات دینے کا ترمیمی بل منظور
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں متعدد اہم
جولائی
تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ
اکتوبر
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر
اسرائیل کی حمایت میں امریکی سنیٹرز میدان میں
?️ 13 مئی 2021سچ خبریں:امریکہ میں ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف
مئی